اکرم خان درانی کے قافلے پر حملے کا مقدمہ درج،

مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل،بنوں میں سیکیورٹی سخت

ہفتہ 14 جولائی 2018 12:34

اکرم خان درانی کے قافلے پر حملے کا مقدمہ درج،
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) بنوں میں گزشتہ روز متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا، شہر میں سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بنوں میں گزشتہ روز متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب بم دھماکے کے بعد شہر میں سیکیورٹی انتہائی سخت ہے، دوسری جانب واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ حوید میں درج کرائے گئے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز جمعیت علمائے اسلام (ف)کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اور این اے 35 سے متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم خان درانی کے قافلے پر بنوں کے مضافاتی علاقے میں بم حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے، تاہم اکرم خان درانی اس دھماکے میں محفوظ رہے تھے۔