امریکا میں سویابین و مکئی کے نرخوں میں کمی، گندم میں اضافہ

ہفتہ 14 جولائی 2018 13:32

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) امریکا میں سویابین و مکئی کے نرخوں میں کمی جبکہ گندم میںاضافہ ہوا۔سویابین میں کمی کی وجہ حکام کی جانب سے چین کے ساتھ تجارتی تنازعے کے باعث برآمدات متاثر ہونے اور سویا سٹاک میں اضافے کا عندیہ ہے۔

(جاری ہے)

شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویا بین کے اگست کے لیے سودے 15 سینٹ (6.7 فیصد)کم ہوکر 8.19 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔

نئی فصل کے نومبر کے لیے سویا بین کے سودے 15 سینٹ کمی کے ساتھ 8.34 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔مکئی کے ستمبر کے لیے سودے 4.50 سینٹ (5.3 فیصد )کم ہوکر 3.41 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔نئی فصل کے دسمبر کے لیے سودے 4.50 سینٹ کمی کے ساتھ 3.54 ڈالر فی بشل طے پائے۔گندم کے ستمبر کے لیے سودے 12.50 سینٹ (3.5 فیصد) اضافے کے ساتھ 4.97 ڈالر فی بشل طے پائے۔

متعلقہ عنوان :