6 ماہ کے دوران تیونس کی سیاحت کی آمدنی میں 40 فیصد اضافہ

ہفتہ 14 جولائی 2018 13:32

6 ماہ کے دوران تیونس کی سیاحت کی آمدنی میں 40 فیصد اضافہ
تیونس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) تیونس نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران اس کی سیاحت کی آمدنی میں 40 فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ یورپی سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری ہونے والے سرکاری بیان کے مطابق 2015 ء میں ملک کے ایک سیاحتی مقام اور بارڈو نیشنل میوزیم میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں 60 افراد کی ہلاکت کے بعد یورپی سیاحوں کی جانب سے تیونس آمد کا سلسلہ بند ہوگیا تھا تاہم رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔رواں سال جنوری سے جون کے دوران سیاحت کے شعبے سے ہونے والی آمدنی 2017 ء کے پہلے 6 ماہ کی آمدنی کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔