سوشل میڈیا پر بی اے رہنما شہید سراج رئیسانی کی تصاویر وائرل، حب الوطنی پر خراج تحسین پیش کیا

مستونگ دھماکے میں بی اے پی رہنما سراج رئیسانی کی شہادت سے ہر آنکھ اشکبار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 14 جولائی 2018 13:29

سوشل میڈیا پر بی اے رہنما شہید سراج رئیسانی کی تصاویر وائرل، حب الوطنی ..
مستونگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جولائی 2018ء) : بلوچستان عوام نیشنل پارٹی کے رہنماء سراج رئیسانی کے قافلے پرخود کش حملہ ہوگیا، جس کے نتیجہ میں سراج رئیسانی سمیت 130 افراد شہید اور 150 کے قریب کارکنان شدید زخمی ہو ہو گئے ۔ سراج رئیسانی کی شہادت نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا ، سوشل میڈیا صارفین نے سچے اور محب الوطن سراج رئیسانی کو ان کی تصاویر کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ۔

  سراج رئیسانی کی شہادت کے بعد ان کی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور ان تمام تصاویر میں سراج رئیسانی کو قومی پرچم کے ساتھ دیکھا گیا۔
سراج رئیسانی پی بی 35 میں اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کے مد مقابل بلوچستان نیشنل پارٹی کے اُمیدوار تھے جو دھماکے میں پہلے تو زخمی ہوئے لیکن بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

سراج رئیسانی کی شہادت پر ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے افسوس کا اظہار کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ سراج رئیسانی کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کو دیکھ کر یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ وہ محب الوطن تھے۔
  ان کی کئی تصاویرمیں پاکستانی پرچم لہراتا ہوا دکھائی دیا۔ سراج رئیسانی ایک نڈر انسان تھے۔
یہی نہیں انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کا دنیا میں سب سے بڑا پرچم لہرایا۔

یہی نہیں نوابزادہ میر سراج رئیسانی نے پرچم سے محبت کی خاطر اپنی گاڑی پر بھی سبز ہلالی پرچم لگا رکھا تھا۔
انہیں پاکستان کے دشمنوں سے سخت نفرت تھی اور پاکستان میں بھارت کی مداخلت پر انہوں نے احتجاجاً بھارت کے پرچم پر جوتے رکھے جس کی تصویر کافی وائرل ہوئی۔
  اور تو اور انہوں نے بھارتی ترنگے کے کو اپنے جوتوں پر بھی لگایا۔
سراج رئیسانی کی شہادت پر بلوچستان میں 2 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا جس کے تحت تمام سرکاری عمارتوں پرقومی پرچم سرنگوں رہے گا۔