Live Updates

جس انقلاب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا وہ اڈیالہ پہنچ گیا‘فواد چوہدری

ہفتہ 14 جولائی 2018 13:46

جس انقلاب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا وہ اڈیالہ پہنچ گیا‘فواد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس انقلاب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا وہ اڈیالہ پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان تحریک انصاف نے شہباز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی ریلی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا، جو چیرا تو اک قطرہ خون نکلا، جس انقلاب کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا تھا وہ اپنا سا منہ لے کر اڈیالہ پہنچ گیا، انقلاب آ کے چلا بھی گیا، شہباز شریف ماڈل ٹائون سے بھی نہ نکل سکے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ قوم روز اول سے جانتی ہے کہ شہباز شریف روز اول ہی سے اس انقلاب سے دامن چھڑوانے کیلئے کوشاں ہیں، پانامہ لیکس سے آج تک قوم کو گمراہ کرنے کیلئے ہر حربہ آزمایا گیا، العزیزیہ اور ہل میٹل کے فیصلے آنا باقی ہیں، کرپشن کی سیاہ رات انجام پذیر ہے اور اجالا نمودار ہوا چاہتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات