ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی مانیٹرنگ ٹیموں کی غیر مجوزہ بینرز/فلیکسز/بل بورڈز کے خلاف بلا تسلسل جاری

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر کاروائیوں میںسیاسی غیر جانبداری کا خیال رکھا جائے‘ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اظہر حیات

ہفتہ 14 جولائی 2018 13:46

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنر/ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر شیخوپورہ اظہر حیات نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر جاری کاروائیوں میں سیاسی جانبداری کا مظاہرہ کرنے والے عہدیداران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی ہدایات کے مطابق غیر جانبداری کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی مانیٹرنگ ٹیموں کی نشاندہی پراسسٹنٹ کمشنر صاحبان، چیف آفیسرز اور ایس ایچ اوز نے کاروائیاں کرتے ہوئے ضلع بھر سے کُل109فلیکسز/بینرز / پورٹریٹس اتارے گئے اور 22 وال چاکنگز ختم کی گئیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر صاحبان، میونسپل کمیٹیز کے سی اوز اور ایس ایچ اوز کی اپنی آزادانہ مشاہدے کی بنیاد پر کی جانے والی کاروائیوں کے نتیجے میں 678 بینرز/ فلیکسز/ پورٹریٹس اور 446 وال چاکنگ ہٹائی گئیں ۔

(جاری ہے)

مزید برآں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اظہر حیات نے نوٹیفائیڈ جگہوں پر جلسوں /کارنر میٹنگز کی اجازت کے لیے موصول ہونے والی 3 درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے این اے 121 سے خرم منور منج،این اے 122 سے رائے اعجاز احمد اور پی پی 137 سے سید علی عباس گل آغا کو 14جولائی کو جلسوں کی اجازت دے دی۔ الیکشن کمیشن کی جاری کردی ہدایات کے مطابق تمام امیدواران کے لیے لازم ہے کہ وہ کسی بھی جلسہ یا کارنرمیٹنگ کے لیے تین دن پہلے ڈپٹی کمشنر آفس سے اجازت لیں۔