سرگودھا شہر میں بغیر اجازت ریلی نکالنے اور ہوائی فائرنگ کرنے پر 22( ن) لیگی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج

ہفتہ جولائی 13:46

سرگودھا شہر میں بغیر اجازت ریلی نکالنے اور ہوائی فائرنگ کرنے پر 22( ن) ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی2018ء) سرگودھا شہر میں بغیر اجازت ریلی نکالنے اور ہوائی فائرنگ کرنے پر پولیس نے 22 ن لیگی کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر سے لیگی کارکنان نے ریلی نکالی جو مختلف راستوں پر گامزن رہی جس پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کیااور مقدمہ میں ملوث 22 ملزمان کو گرفتار کر بھی کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت ریلیاں نکالنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔معلوم ہوا کہ گزشتہ شام رحمان پورہ سے پی پی پی کے کارکنان نے موٹرسائیکل بردار ریلی نکال کر عید گاہ روڈ کو لیٹ میں لے کر ٹریفک جام کر دی جس پر تھانہ اربن ایریا مصروف کاروائی ہے۔

Your Thoughts and Comments