باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا آسان نہیںہوتا‘میگھا

ہفتہ جولائی 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جولائی2018ء) فلم سٹار میگھا نے کہا ہے کہ پروفیشنل آرٹسٹ مشکل سے مشکل حالات میں بھی اپنے کام سے بے ایمانی نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں میگھا نے کہا کہ اپنے فن میں کامیابی میری مسلسل محنت کا ثمر ہے، محنت کے بغیر زندگی میں کامیابی کا خواب دیکھنا درست نہیں ہے ،زندگی کے کسی شعبے میں اس وقت کامیابی نہیں ملتی جب تک اس کیلئے بھرپورمحنت نہ کی گئی ہو۔ میگھا نے کہا کہ آج لوگ مجھے بے پناہ پیارکرتے ہیں جومیرے لیے کسی بھی ایوارڈ سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باتیں کرنا آسان ہوتا ہے لیکن کامیابیوں تک پہنچنا آسان نہیںہوتا۔

متعلقہ عنوان :