اچھے موضوع اور جاندار کردار والی فلم کی پیشکش ہوتی ہے تو ضرور کام کروں گی‘ نیلم منیر

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:12

اچھے موضوع اور جاندار کردار والی فلم کی پیشکش ہوتی ہے تو ضرور کام کروں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف ماڈل و اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل میں اچھے موضوع اور جاندار کردار والی فلم کی پیشکش ہوتی ہے تو ضرور کام کروں گی۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران نیلم منیر کا کہنا تھا کہ جب میں نے اپنے کیریئر کی پہلی فلم سائن کی تو اس کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار احسن خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔

33 سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ کیریئر کی شروعات میں کچھ دشواری تو ہوئی مگر میرے سینیئر اور تجربہ کار اداکار احسن خان نے میری رہنمائی کی اور یہی وجہ ہے کہ فلم میں میری کارکردگی کو سراہا گیا۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے فلم کو دیکھا، ان کی طرف سے ملنے والا رسپانس میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :