پاکستانی فلم انڈ سٹری کی رونقیں ضرور بحال ہونگیں ‘فلم سٹار شان

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:12

پاکستانی فلم انڈ سٹری کی رونقیں ضرور بحال ہونگیں ‘فلم سٹار شان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) فلم سٹار شان نے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈ سٹری کی رونقیں ضرور بحال ہونگیں ‘فلمی شائقین کو بھی بھارت کی بجائے پاکستانی فلمیں دیکھنی چاہیے اس سے فنکاروں کے حوصلے بڑھیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں شان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑا کرناکسی فرد واحد کا کام نہیں اور مجھے اس بات کا قومی یقین ہے کہ آنیوالے دنوں میں فلم انڈسڑی کی رونقیں بحال ہونگیں ۔ ایک سوال کے جواب میں شان نے کہا کہ فلمی شائقین کو بھی چاہیے کہ وہ سنیمائوں میں بھارتی کی بجائے پاکستانی فلموں کو دیکھیں اور انکو کا میاب بنایا جائے کیونکہ فلمی شائقین کی توجہ سے پاکستانی فنکاروں کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :