ملک میں امن سے ہی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، اداکارہ شانزہ خان

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء)اسٹیج کی نامور اداکارہ شانزہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں امن سے ہی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، امن کے قیام سے ہی ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنایا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ شانزہ خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف حکومتی اور فوجی موقف قومی امنگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔پاکستانی قوم کے حوصلے بلند ہیں وہ دہشت گردوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے، انہوں نے کہا کہ ملک میں امن سے ہی ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔