Live Updates

نواز شریف کو جیل میں رکھنے والے عوام کے دلوں سے کیسے نکالیں گے، چوہدری برجیس طاہر

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:19

نواز شریف کو جیل میں رکھنے والے عوام کے دلوں سے کیسے نکالیں گے، چوہدری ..
ٓ شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کہ سابق وفاقی وزیرامورکشمیر گلگت وبلستان چوہدری برجیس طاہرنے کہا کہ نگران حکومت نے مارشل لاں کی حکومتوں کو بھی مات دے دی.میاں نواز شریف کو جیل میں رکھنے والے عوام کے دلوں سے کیسے نکالیں گی. قائد نواز شریف کے سیاسی منظر سے آئو ٹ کرنے والے کروڑوں پاکستانیوں کا راستہ نہیں روک سکیں گی.این ای117سے میاں محمد نواز شریف کا کارکن ایک بار پھر عمران خان اور پیپلز پارٹی کی وکٹیں اڑائیگابرجیس طاہر نے کہا ہے کہ نگران حکمران قائد نواز شریف کے ساتھ دشمنی میں مارشل لا ڈکٹیٹرز سے بھی دو ہاتھ آگے نکل گئے ہیں نگراں حکومت کو مفت مشورہ ہے کہ نگرانی سے زیادہ کارکردگی دکھانے سے گریز کریں.

ملک کی خالق جماعت کے محبوب رہنما میاں محمد نواز شریف اور محترمہ مریم نواز شریف کے ساتھ آنکھ مچولی کھیلنے کی کوشش ملک میں نئے بحران کو جنم دینے کا پیش خیمہ بن سکتی. پاکستانی قوم نے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اظہار عقیدت کی نئی تاریخ رقم کردی ہی.. جیلیں اور قید پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت کے لئے نئی نہیں مشرف آمریت کے بد ترین دور کا سامنے کرنے والی پاکستان مسلم لیگ(ن)جبر اور فرعونیت کے موجودہ دور سے بھی سرخرو ہو کر نکلے گی.میاں نواز شریف کو جیل میں رکھنے والے عوام کے دلوں سے کیسے نکالیں گی.

قائد نواز شریف کے سیاسی منظر سے آٹ کرنے والے کروڑوں پاکستانیوں کا راستہ نہیں روک سکیں گی.قائد اور ان کی صاحبزادی مریم نواز شریف کے لئے پاکستانیوں کی محبت اور عقیدت برصغیر کی سیاسی تاریخ کا نیا باب ثابت ہوگا. میاں محمد نواز شریف کا سیاسی راستہ روکا گیا تو عوام کی محبت اور طاقت 25 جولائی کو نئی قوت کے ساتھ ابھر کر سامنے آئے گی پاکستان مسلم لیگ(ن)پاکستان بھرسے لینڈ سلائڈ کامیابی حاصل کرے گی برجیس طاہر نے اپنے مد مقابل عمران خان اور پیپلز پارٹی کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ این ای117سے ایک مرتبہ پھر میاں محمد نواز شریف کا یہ کارکن عمران خان اور پیپلز پارٹی کی وکٹیں اڑا کر دونوں جماعتوں کو این ای117 کی سیاست سے آٹ کرے گا.

پاکستان مسلم لیگ(ن)نے پنجاب بھر میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کی گرفتاریوں اور جھوٹے مقدمات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مخالفین انتخابی شکست دیکھ کر بوکھلا گئے ہیں۔

(جاری ہے)

برجیس طاہرنے کہا کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا گٹھ جوڑ توڑ کر میاں محمد نواز شریف کے متوالے کامیابیوں کے جھنڈے گاڑیں گی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات