سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع،

سندھ حکومت نے سمری منظور کر لی

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:19

سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90روز کی توسیع،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) سندھ حکومت نے رینجرز کو خصوصی اختیارات کی سمری منظور کر لی جسکے بعد سند ھ میں رینجرز کو مزید90 روز کیلئے خصوصی اختیارات مل گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز کو سندھ میں خصوصی اختیارات کی مدت 10جولائی کو ختم ہو گئی تھی،اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے سمری نگراں وزیر اعلی سندھ کو بھیجی گئی تھی جسے نگراں وزیر اعلی نے منظور کر لیا۔رینجرز کو سندھ میں خصوصی اختیارات سمری کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جا ری کر دیا گیا ہے،نو ٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کو کراچی سمیت پورے صوبے میں خصوصی اختیارات حاصل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :