متحدة عرب امارات کی مستونگ اور بنوں میں انتخابی ریلیوں میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:19

متحدة عرب امارات  کی مستونگ اور بنوں میں انتخابی ریلیوں میں ہونے والے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) متحدة عرب امارات نے جمعہ کو پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے شہر مستونگ اور خیبر پختون خواہ کے شہر بنوں میں انتخابی ریلیوں میں ہونے والے دھماکوں کی مذمت کی ہے جن میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔

(جاری ہے)

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں دہشت گردی کے دونوں واقعات کی مذمت کا اظہار کیا گیا اور ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف متحدہ عرب امارات کے موقف کا اعادہ کیا گیاجاری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ متحدہ عرب امارات دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور پاکستانی قوم کے ساتھ کھڑا ہے اور بین الاقوامی برادری سے دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کا مطالبہ کرتا ہے متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے پاکستان کی حکومت اور دھماکوں میں ہلاک ہونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔