ہالی ووڈ فلم’’مشن امپاسبل فال آؤٹ‘‘25جولائی کو ریلیز ہو گی

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:20

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پیرس میں ہالی ووڈ فلم’’’مشن امپاسبل فال آؤٹ‘‘کا پریمئیر ہوا، ایفل ٹاور کیسامنے ریڈ کارپٹ پریمئیر میں اداکار ٹام کروز سمیت دیگر کاسٹ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اداکار ٹام کروز کی ایکشن سے بھرپور فلم ’’مشن امپاسبل فال آؤٹ‘‘ کا ورلڈ پریمئیر فرانس میں ایفل ٹاور کے سامنے ہوا۔ اداکار کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی جمع ہوئی جو ٹام کروز اور دیگر کاسٹ سے آٹوگراف لیتے رہے۔خطرناک ایکشن سے بھرپور اس فلم میں ٹام کروز برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کے اہلکار کے روپ میں نظر آئیں گے جو سپر ہیرو سے بھی لڑیں گے۔ مشن امپاسبل فال آئوٹ 25 جولائی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :