تہران حکومت شام میں عسکری پوزیشنوں سے روس کو باخبر رکھتی ہے

امریکی پابندیوں سے تیل کی قیمتیں بڑھنے سے صارفین کو تکلیف ہو گی، حکومتی مشیر علی اکبر ولایتی

ہفتہ 14 جولائی 2018 14:36

تہران حکومت شام میں عسکری پوزیشنوں سے روس کو باخبر رکھتی ہے
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) ایرانی اعلی حکومتی مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ تہران حکومت شام میں عسکری پوزیشنوں سے روس کو باخبر رکھتی ہے،امریکی پابندیوں سے تیل کی قیمتیں بڑھنے سے صارفین کو تکلیف ہو گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع کے مطابق ایرانی اعلی حکومتی مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ تہران حکومت شام میں تعینات ایرانی فوجیوں کی پوزیشنوں سے متعلق ماسکو حکومت سے رابطے میں رہتی ہے۔ ماسکو میں ایک کانفرنس کے موقع پر پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ولایتی نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی وجہ سے تیل کی قیمتوں کی اضافہ ہو گا، جس کی وجہ سے صارفین کو تکلیف پہنچے گی۔

متعلقہ عنوان :