لیگی قیادت نےنوازشریف کوبلاکرمنظرسے ہٹا دیا،اعتزازاحسن

اتنا بڑا دھوکا اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا،شہبازشریف کوچاہیےتھا ایئرپورٹ پرپہنچتے،لوہے کے چنے چبانے والا بھی غائب رہا،پہنچا ہے تو مشاہداللہ خان پہنچا ،اس کوداد دیتا ہوں۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 14 جولائی 2018 15:00

لیگی قیادت نےنوازشریف کوبلاکرمنظرسے ہٹا دیا،اعتزازاحسن
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جولائی 2018ء) : پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ لیگی قیادت نےنواز شریف کوبلاکرمنظر سے ہٹا دیا ہے،اتنا بڑا دھوکا اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا،شہبازشریف کوچاہیےتھا ایئرپورٹ پرپہنچتے،لوہے کے چنے چبانے والا بھی غائب رہا،پہنچا ہے تو مشاہداللہ خان پہنچا ،اس کوداد دیتا ہوں۔

انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اورلیگی قیادت نے نوازشریف،مریم نوازکودھوکا دیا ہے۔ خواجہ آصف،ایاز صادق، رانا ثناءاللہ، خرم دستگیر نے نوازشریف کوتن تنہا چھوڑا۔ شہبازشریف کو چاہیے تھا ایئرپورٹ ناکے تک ضرور پہنچتے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ان رہنماؤں کو اندر جانے سے کوئی نہ روکتا،اگر یہ لوگ وہاں جاتے، یہ وہاں جاکر نوازشریف سے ہاتھ ملاتے۔

(جاری ہے)

اعتزازاحسن نے کہا کہ نواز شریف اور مریم کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہوئی ہے۔ ن لیگی لیڈروں نے سازش کے تحت اپنے آپ کو غائب رکھا۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سعدرفیق لوہے کے چنے چبانے والاغائب، وہ نظر ہی نہیں آیا۔ پہنچا ہے تو مشاہد اللہ خان پہنچا ،اس کو میں داد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لیگی قیادت نے نواز شریف کو بلاکر منظر سے ہٹا دیا ہے،بلکہ انہوں نے نوازشریف کو پھنسا دیا ہے۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ اتنا دھوکا اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا جونوازشریف یا مریم کے ساتھ دیکھا۔ واضح رہے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف لندن سے وطن واپس پہنچے توانہیں ایئرپورٹ پر ہی نیب حکام نے گرفتار کرلیا تھا۔ نیب ٹیم نے ان کوگرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔ تاہم اس موقع پرمسلم لیگ ن کے چند کارکنان اور رہنماؤں کے علاوہ کوئی ایئرپورٹ پر نہیں پہنچ پایا۔ صدر ن لیگ بھی اپنی سیاسی پاور شو کا مظاہرہ مال روڈ کے گردونواح کے علاقوں میں ہی کرتے رہے۔