گلپورہائیڈرل پاورپراجیکٹ میں دوران کام جاں بحق مزدوروں کیلئے کمپنی کی طرف سے 20,20لاکھ کے چیک ڈپٹی کمشنر کے حوالے

میراہ پاورکمپنی کی جانب سے مرحوم کے بھائی کومستقل ملازمت دینے کابھی اعلان کیاگیا

ہفتہ 14 جولائی 2018 15:59

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی کی زیرصدارت تقریب کاانعقادہوا۔جس میںڈیلم کمپنی کے منیجرمسٹریون،میجراسدنقوی،مسٹربلال احمداورمحمدمعروف ودیگر نے شرکت کی۔تقریب میں گلپورہائیڈرل پاورپراجیکٹ میںدوران کام جاںبحق ہونے والے مزدوروںمیںڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی،ڈیلم کمپنی کے منیجرمسٹریون ودیگرنے چیک تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کچھ روزقبل گلپورہائیڈرل پاورپراجیکٹ میںدوران کام دومزدور جاں بحق ہوگئے تھے مرحوم محمدتوقیرساکن گلہارکالونی کے والدمحمدناصرکوڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی اورڈیلم کمپنی کے منیجرمسٹریون کی طرف سے مبلغ20,20لاکھ روپے کے چیک اورایک ماہ کی تنخواہ بھی دی گئی۔۔تقریب میںڈیلم کمپنی کے منیجرمسٹریون، میجراسدنقوی،مسٹربلال احمد،محمدمعروف کے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔میراہ پاورکمپنی کی جانب سے مرحوم کے بھائی کومستقل ملازمت دینے کابھی اعلان کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :