ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری قیمتی سامان اور کار سے محروم

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:39

ْسرگودھا۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) سرگودہا اور گرد ونواح میں چوری اور ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سرگودہا کے نواحی علاقہ میاں وانہ کے قریب دو مسلح افراد نجی کمپنی کے سیل مین محمد رمضان سے نقدی و موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔ تحصیل ساہیوال کے رہائشی سجاد حسین کی قیمتی کار گھر کے باہر سے چوری ہوگئی ۔

(جاری ہے)

معظم آباد میں واپڈا (فیسکو)کے ٹرانسفارمر سے نامعلوم چور بھاری مالیت کے کوائل نکال کرلے گئے ۔ اسی طرح چاوے والا کے ندیم ،جان محمد والا کے محمد یوسف ، موضع عاقل شاہ کے رہائشی سردار شاہ کے ڈیروں سے مجموعی طورپر 20لاکھ سے زائد مالیت کے مویشی ، چک نمبری 96جنوبی کے محمد پرویز کے ڈیرہ سے قیمتی زرعی مشنیری چوری کرلی گئی ۔متعلقہ تھانہ جات کی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔