پاکستان70بار300 پلس رنز بنانے والی چوتھی ٹیم بن گئی

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:49

ہراری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم امام الحق کی شاندار سنچری کی بدولت زمبابوے کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریزکے پہلے میچ میں سات وکٹوں کے نقصان پر 308رنزبنائے جو 70واں موقع تھا کہ پاکستان نے کسی ایک روزہ میچ میں 300رنزکا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔وہ یہ اعزاز پانے والی دنیا کی چوتھی ٹیم بن گئی ہے۔

اس سے قبل بھارت،آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت واحد ٹیم ہے جس نے سوسے زائد بار 300+رنز بنائے ہیں جبکہ آسٹریلیا اس سنگ میل سے محض ایک بڑے اسکورکے فاصلے پر ہے۔پاکستان نے اب تک سب سے زیادہ سترہ بار بھارت کے خلاف 300+رنزبنائے ہیں جبکہ سری لنکا کے خلاف تیرہ،بنگلہ دیش اور زمبابوے کے خلاف نو،نو،ویسٹ انڈیزکے خلاف پانچ،انگلینڈ اور نیوز ی لینڈکے خلاف چار،چار،جنوبی افریقہ کے خلاف تین،آسٹریلیا کے خلاف دوجبکہ آئرلینڈ،ہانگ کانگ،کینیا اور یواے ای کے خلاف ایک ایک بار 300یا اس سے زائد رنزکا مجموعہ بنایاہے۔