ریسکیو اہلکاروں نے دریائے راوی میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش چار روز بعد تلاش کر لی

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) ریسکیو اہلکاروں نے دریائے راوی میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش چار روز بعد تلاش کر لی ، نعمان کراچی کا رہائشی تھا اور اس کی 10روز قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی کا رہائشی 25سالہ نعمان اپنی شادی کے بعد لاہور آیا ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

چار روز قبل حادثاتی طور پر پائوں پھسلنے کے باعث دریائے راوی میں گر کر لا پتہ ہو گیا ۔ ریسکیو سمیت دیگر امدادی اداروں کی جانب سے فوری آپریشن شروع کیا گیا لیکن اس کا کوئی سراغ مل سکا ۔گزشتہ روز ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن کے دوران لاش برآمد کر لی جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :