عملی امتحانات میں بورڈ قوانین کی خلاف ورزی پر ایگزامینر تبدیل

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:54

لاہور۔14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈلاہور کے زیر اہتمام جاری عملی امتحانات میں کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد ناصر جمیل نے دوران معائنہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول برائے طلباجلوموڑ لاہور کینٹ میں تعینات کیمسٹری کے سبجیکٹ سپیشلسٹ عمران احمد کو بورڈ قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے فوری طور پر ایگزامینر کی ذمہ دار ی سے ہٹا دیا ۔

متعلقہ عنوان :