نواز شریف کو لندن سے بلا کر پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا، اعتزاز احسن
ہفتہ 14 جولائی 2018 16:59
(جاری ہے)
اعتزاز احسن نے کہا کہ شہباز شریف اور لیگی قیادت نے نواز شریف، مریم نواز کو دھوکہ دے دیا، کل کے واقعات حیرت انگیز تھے جن کی توقع نہیں تھی، کس طرح سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، شہباز شریف، سعد رفیق ایئر پورٹ پر پہنچ ہی نہ سکے، خواجہ آصف، ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، خرم دستگیر نے بھی نواز شریف کو تنہا چھوڑا، سب لیڈر پنجاب پولیس کی معمولی رکاوٹ کے باعث ایئر پورٹ تک پہنچے ہی نہیں، جب نواز شریف کو اسلام آباد روانہ کیا گیا تو یہ سب لوگ پانچ میل دور تھے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایسے سیکڑوں احتجاج، مظاہرے کیے، لیکن پارٹی قیادت ہر موقع پر سب سے پہلے پہنچتی رہی ہے، شہباز شریف کو چاہیئے تھا ایئر پورٹ ناکے تک ضرور پہنچتے اور نواز شریف سے ہاتھ ملاتے، ان لیڈروں کو اندر جانے سے کوئی نہ روکتا، نواز شریف اور مریم کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہوئی ہے، لیگی لیڈروں نے سازش کے تحت خود کو غائب رکھا، لاہور میں 18 ایم این اے اور 38 امیدوار ہیں جن میں سے ایک بھی نہ پہنچا، صرف مشاہد اللہ خان پہنچا ہے۔پی پی پی رہنما نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق لوہے کے چنے چبانے والا بھی غائب رہا اور نظر ہی نہیں آیا، انہوں نے نواز شریف کو بلا کر پھنسا دیا ہے، فلائٹ سوا دو گھنٹے لیٹ ہوئی ہے اس کا فائدہ اٹھا کر ہی شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی و دیگر لیڈر پہنچ جاتے، یہ تو لگتا ہے کہ نواز شریف کو تسلیاں دے کر لندن سے بلا کر پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا ہے، نواز شریف کے ساتھ وہ ہوا جو جنگ پلاسی میں سراج الدولہ کے ساتھ میر جعفر نے کیا، اتنا دھوکہ اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا جو نواز شریف اور مریم کے ساتھ ہوا، جیل جانے سے نواز شریف کا سیاسی کردار کم ہوگا، اگر مریم کی ضمانت ہوجائے تو بھی وہ والد کے بغیر کچھ نہیں کر سکتی۔مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.