دیر میں سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ اور پتھرا ئو ،

پانچ کارکن زخمی ریلی پر اے این پی کے صوبائی امیدوار بہادر خان کی حویلی سے فائرنگ اور پتھرا ئو کیا گیا

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:59

دیر میں سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ اور پتھرا ئو ،
لوئردیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ اور پتھرا ئوسے پانچ کارکن زخمی ہوگئے، ریلی پر اے این پی کے صوبائی امیدوار بہادر خان کی حویلی سے فائرنگ اور پتھرا ئو کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف نے دیر لوئر میں سینیٹر سراج الحق کی ریلی پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ جے آئی یوتھ کی ریلی منڈا دیر سے تیمرگرہ کی طرف نکالی جارہی تھی کہ اس پر اے این پی کے صوبائی امیدوار بہادر خان کی حویلی سے فائرنگ اور پتھرا ئو کیا گیا۔

فائرنگ سے سینیٹر سراج الحق اور کارکنان محفوظ رہے، تاہم پتھرا ئو سے سراج الحق کی گاڑی کو نقصان پہنچا اور جماعت اسلامی کے پانچ کارکنان زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دونوں جماعتوں کے پانچ افراد کے خلاف تھانہ منڈا میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔