رنگنا ہیراتھ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے نویں بائولر بن گئے

ہفتہ 14 جولائی 2018 16:59

گال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) سری لنکن ٹیم کے مایہ ناز سپنر رنگنا ہیراتھ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں جنوبی افریقن بائولرز ڈیل سٹین اور شان پولاک کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے دنیا کے نویں بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 3 وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا، سٹین اور پولاک نے 421 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ ہیراتھ کی وکٹوں کی تعداد 423 ہو گئی ہے، متھایا مرلی دھرن 800 وکٹیں لیکر سرفہرست ہیں، شین وارن 708 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، انیل کمبلے 619 وکٹوں کے ساتھ تیسرے، گلین میگراتھ 563 وکٹوں کے ساتھ چوتھے، جمیز اینڈرسن 540 وکٹوں کے ساتھ پانچویں، کورٹنی والش 519 وکٹوں کے ساتھ چھٹے، کیپل دیو 434 وکٹوں کے ساتھ ساتویں اور رچرڈ ہیڈلی 431 وکٹوں کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :