Live Updates

نواز شریف کا باب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ،لٹیرا انجام کو پہنچ گیا ‘اعجاز احمد چوہدری

لیگی درباریوںکے ساتھ ساتھ شہباز شریف بھی نواز شریف کے ساتھ ہاتھ کر گئے‘ امیدوار این اے 133

ہفتہ 14 جولائی 2018 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و نامز د امیدوار این اے 133 اعجازاحمد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کا آئندہ ملکی سیاست کا باب ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو چکا ہے، کرپٹ ، چور اور لیٹر ا نوا ز شریف اپنے آنجام کو پہنچ چکا ہے ، لیگی درباریوںکے ساتھ ساتھ شہباز شریف بھی نواز شریف کے ساتھ ہاتھ کرگئے ،شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار درباری منظر سے غائب تھے ، ایک مرلہ کے گھر میں رہنے والا اربوںپتی کیسے بن گیا خواجہ سعد رفیق تم کو بھی حساب دینا ہو گا۔

وہ گز شتہ روز پی پی 168سے امیدوار فیاض بھٹی کے ہمراہ یوسی230اور پی پی 166سے امیدوار عبدالکریم کلواڑ کے ہمراہ انتخابی جلسوں سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ شریف برادران نے اقتدار میں آ کر ہمیشہ جمہوریت کو نقصا ن اور ملکی اداروں کو تباہ کیا ،شریف فیملی کے دور حکومت میں کرپشن میں ہمیشہ اضافہ ہوا ہے ، حکمرانوں کی کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے ملکی بنیادیں کھوکھلی ہو چکی ہیں ،شریف خاندا ن ملک وقوم پر بوجھ بن چکا ہے اقتدار میں آنے کے بعد جتنا ملک وقو م کو انہوں نے لوٹا ہے کسی اور نے نہیں ،نواز شریف اور ان کے حواری اداروںسے تصادم کی سازشیں کررہے ہیں مگر ان کے ناپاک عزائم کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے ، (ن) لیگی سازشی ٹولے کو25جولائی کو منہ کی کھا نا پڑے گی ،کرپٹ ٹولے سے نجات تک پاکستان آگے نہیںبڑھ سکتا ، نواز شریف اور آصف علی زرداری ملک وقوم کی خوشحالی نہیں بلکہ صرف اپنی اور اپنے بچوں کی ترقی چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ اورپیپلز پارٹی کی وجہ سے ملک تباہ ہو چکا ہے ، ملک میںطرف لوٹ مار کا بازار گر م ہے ، (ن) لیگ اور پی پی کئی دہائیوں سے ذاتی مفادات اور مک مکا کی پارٹنر شپ قائم کئے ہوئے ہیںآج پی ٹی آئی نے عوام کی طاقت سے دونوں جماعتوں کی پارٹنر شپ توڑ دی ہے (ن) لیگ اورپیپلز پارٹیصرف ایک دوسرے کی کرپشن کو بچانے اور سہارا دینے کیلئے کردار ادا کر تی رہی ہیں۔بعداز ں اعجازاحمدچوہدری علماء کونسل لاہور کے صدر عبدالقیو م فاروقی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ، پی ٹی آئی اور اعجاز چوہدری کی این اے 133میں حمایت کا اعلان کر دیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات