سیاسی تبدیلیوں اور زرمبادلہ بحران سے سی پیک پر منفی اثر نہیں پڑے گا‘شاہد رشید بٹ
چین نے بر وقت یقین دہانی کروا کے سازشی عناصر کو خاموش کر دیا ہے‘سرپرست اسلام آباد چیمبر آف کامرس
ہفتہ 14 جولائی 2018 17:47
(جاری ہے)
شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ سی پیک کے مخالفین اور غیر ملکی میڈیا نے پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی حالات کو جواز بنا کر سی پیک کے خلاف افواہیں اڑانا شروع کر دی ہیں مگر چین نے اس سلسلہ میں بر وقت یقین دہانی کروا کے سازشی عناصر کو خاموش کر دیا ہے۔
سی پیک کے بارے میں جذباتی بیانات، من گھڑت کہانیاں ، مفروضے اور قیاس آرائیاںگردش کرتی رہیں گی جس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ اس منصوبے کی طویل، کشادہ اور محفوظ سڑکیں، توانائی کے منصوبے، انڈسٹریل پارکس اور گوادر بندرگاہ کا منصوبہ پاکستان کے لیے روشن مستقبل کی نوید ہے اس سے بجلی کا شارٹ فال کم ہوجائے گا۔قراقرم ہائی وے کو بہتر بنایا جا رہا ہے اور ریلوے کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔منصوبے کا محور گوادر ہے جہاں سی پیک منصوبہ بحیرہ ہند سے ملتا ہے سے تمام وسائل پاکستان کے مرکز اور مغربی چین کو جائیں گے، جبکہ پاکستان اور چین میں تیار ہونے والا مال دنیا بھرمیں بھیجا جائے گا۔گوادرمیں فری ٹریڈ زون، اسپیشل اکنامک زون، کوسٹل ہائی وے اور بین الاقوامی ہوائی اڈا بھی تکمیل کے مراحل میں ہے جس سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف قرضے کی شرط کے طور پرپاکستان سے سی پیک کی تفصیلات جاننے کا خواہاں ہے جسے پاکستان اور چین کی حکومتوں نے چھپا کر رکھا ہوا ہے جسکی اجازت نہ دی جائے کیونکہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.