Live Updates

نواز شریف کا جیل میں ٹرائل انصاف کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، شہباز شریف

جیل میں ٹرائل تو دہشت گردوں کا ہوتا ہے، 1999 میںبھی ان کا ٹرائل جیل سے باہر کیا گیا تھا، یہ فیصلہ انتہائی غلط ہے ، انتظامیہ کو اس فیصلے پر ہوش کے ناخن لینا چاہیے ،ہمارے کارکنوں پر بنا کسی وجوہات کے پولیس کی جانب سے ڈنڈے برسائے گئے ،عمران خان جیسا جھوٹا اور بددیانت شخص کوئی نہیں ہوسکتا، ہمیں اس ملک پر مل کر رحم کرنا پڑے گا ، کوئی نیب ان کو پوچھنے کیلئے تیار نہیں،پوری قوم دہشت گردی کے واقعات پر سوگوار ہیں، مسلم لیگ ن کے صدر کا پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 14 جولائی 2018 17:54

نواز شریف کا جیل میں ٹرائل انصاف کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، شہباز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا جیل میں ٹرائل انصاف کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، جیل میں ٹرائل تو دہشت گردوں کا ہوتا ہے، 1999 میںبھی ان کا ٹرائل جیل سے باہر کیا گیا تھا، یہ فیصلہ انتہائی غلط ہے ، انتظامیہ کو اس فیصلے پر ہوش کے ناخن لینا چاہیے ،ہمارے کارکنوں پر بنا کسی وجوہات کے پولیس کی جانب سے ڈنڈے برسائے گئے ،عمران خان جیسا جھوٹا اور بددیانت شخص کوئی نہیں ہوسکتا، ہمیں اس ملک پر مل کر رحم کرنا پڑے گا ، کوئی نیب ان کو پوچھنے کیلئے تیار نہیں،پوری قوم دہشت گردی کے واقعات پر سوگوار ہیں۔

ہفتہ کو شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مستونگ کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ہر پاکستانی کتنا افسردہ ہوتا ہوگا کہ روزبروز کس طرح کے واقعات وقوع پذیر ہورہے ہیں ، ہم سب بلکہ پوری قوم دہشت گردی کے واقعات پر سوگوار ہیں ، نوازشریف اور مریم نواز کا ٹرائل کی خبریں آنا انصاف کی دھجیاں اڑانا ہے ، جیلوں میں صرف دہشت گردوں کا ہوتا ہے ، یہ فیصلہ انتہائی غلط ہے ، انتظامیہ کو اس فیصلے پر ہوش کے ناخن لینا چاہیے ، نوازشریف جب لاہور تشریف لائے پورا لاہور سڑکوں پر تھا، پاکستان کے عوام تڑپ رہے تھے ایئرپورٹ جانے کیلئے ، میں نے اپنی سیاسی زندگی میں اتنا بڑا جم غفیر نہیں دیکھا ، میں ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو نوازشریف کے استقبال کیلئے نکلے ، ہمارے سینکڑوں ورکرز کو گرفتار کر لیا تھا ، ہمارے بہت سے لوگوں کو راستوں میں روکا گیا، میں نے اپیل کی تھی کہ ہماری ریلی پرامن ہوگی ، ہماری ریلی میں ایک گملہ تک نہیں توڑا گیا ، ہم نے اپنے وعدے کو پورا کیا ، بغیر کسی وجوہات کے ہمارے ورکرز کو زخمی کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہمارے کارکنوں پر بنا کسی وجوہات کے پولیس کی جانب سے ڈنڈے برسائے گئے ، ہماری سینئر لیڈر شپ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ، میرے خلاف عمران خان یہ کہتا رہتا ہے کہ یہ خطرناک آدمی ہے ، ہم یہ کس طرح کا پاکستان چاہتے ہیں ، پی ٹی وی پر کس طرح کا حملہ کیا گیا ، اس کی کوریج میڈیا نے پوری دکھائی ، نوازریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت ثابت نہیں ہوسکا ، عمران خا کی اپنی پارٹی میں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں ، عمران خان کی پارٹی میں وہ لوگ ہیں جن کے خلاف نیب اور سپریم کورٹ میں کیسز چل رہے ہیں ، گزشتہ دن جو جلوس نکالا گیا اسے میڈیا نے بالکل نہیں دکھایا، پا کستان کی ترقی پر کاری ضرب لگائی جا رہی ہے ، دنیا ہمارے بارے میں کیا اندازہ لگائیں گی ، ہم پاکستان کو کہاں لے جا رہے ہیں ، دن رات دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں ، الیکشن سر پر آگئے ہیں ، ہمارے بارے میں غلط اندازے لگائے جا رہے ہیں ، ہماری جماعت تمام سیاسی اور قانونی اموربروئے کار لائیں گے ، ہم انصاف کا دروازہ بار بار کھٹکٹائیں گے ، آئین اور قانون ہمیں اس کا حق دیتا ہے ۔

کئی سالوں میں پاکستان کے خزانے کو ڈسا گیا انہیں آج تک کسی نے نہیں پوچھا ، چیئرمین نیب نے کہا کہ چیف منسٹر کے خلاف تحقیقات کریں گے بالکل ضرور کریں ، اس سے پہلے کیسز کا فیصلہ کیوں نہیں ہوا، ہم سب کے اوپر لازم ہے کہ ہم پاکستان کو ترقی کی طرف لے کر جائیں ،عمران خان جیسا جھوٹا اور بددیانت شخص کوئی نہیں ہوسکتا، ہمیں اس ملک پر مل کر رحم کرنا پڑے گا ، کوئی نیب ان کو پوچھنے کیلئے تیار نہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات