نواز شریف اور مریم کیخلاف سوچی سمجھی سازش ہوئی،باپ بیٹی کو بلا کر پیٹ میں چھرا گھونپا گیا، اعتزاز احسن

اتنادھوکا اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھاجونوازشریف یامریم کیساتھ دیکھا،شہباز شریف اورلیگی قیادت نے نوازشریف،مریم نوازکودھوکادیا ہے،ن لیگی لیڈروں نے سازش کے تحت اپنے آپ کو غائب رکھا،لوہے کے چنے چبانے والاخواجہ سعدرفیق منظر سے غائب رہا اورنظر ہی نہیں آیا،نواز شریف اور مریم نواز کو بلا کر ان کی پیٹ میں چھرا گھونپا گیا ہے،نواز شریف کے ساتھ سراج الدولہ والا سلوک ہوا ہے،مشاہد اللہ خان کو ایئرپورٹ تک پہنچنے پر داد دیتا ہوں، نواز شریف کو اسلام آباد روانہ کیا گیا تو ن لیگی ایئرپورٹ سے 5 کلومیٹر دور تھے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ممتاز قانون دان اعتزاز احسن کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

ہفتہ 14 جولائی 2018 17:54

نواز شریف اور مریم کیخلاف سوچی سمجھی سازش ہوئی،باپ بیٹی کو بلا کر پیٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور ممتاز قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف اور مریم کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہوئی،باپ بیٹی کو بلا کر ان کی پیٹ میں چھرا گھونپا گیا،اتنادھوکا اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھاجونوازشریف یامریم کیساتھ دیکھا،شہباز شریف اورلیگی قیادت نے نوازشریف،مریم نوازکودھوکادیا ہے،ن لیگی لیڈروں نے سازش کے تحت اپنے آپ کو غائب رکھا،لوہے کے چنے چبانے والاخواجہ سعدرفیق منظر سے غائب رہا اورنظر ہی نہیں آیا،نواز شریف اور مریم نواز کو بلا کر ان کی پیٹ میں چھرا گھونپا گیا ہے،نواز شریف کے ساتھ سراج الدولہ والا سلوک ہوا ہے،مشاہد اللہ خان کو ایئرپورٹ تک پہنچنے پر داد دیتا ہوں، نواز شریف کو اسلام آباد روانہ کیا گیا تو ن لیگی ایئرپورٹ سے 5 کلومیٹر دور تھے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتے کو میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ لاہور میں جو کچھ ہوا وہ حیرت انگیز ہے،شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی، اسپیکر ایاز صادق نے نواز شریف کو تنہا چھوڑا ،نواز شریف کا استقبال کرنے سابق وفاقی اور صوبائی وزراء بھی ایئرپورٹ نہیں پہنچے ،لاہور آئیرپورٹ سے جب نواز شریف کو اسلام آباد روانہ کیا گیا تو ن لیگی ایئرپورٹ سے 5 کلومیٹر دور تھے،پنجاب پولیس کی ہلکی سی رکاوٹیں تھیں ،شہباز شریف، شاہد خاقان عباسی کو آخری ناکے تک پہنچنا چاہیے تھا،خواجہ آصف،ایاز صادق،رانا ثناء اللہ، خرم دستگیر نے نوازشریف کوتن تنہاچھوڑا،ن لیگی لیڈروں نے سازش کے تحت اپنے آپ کو غائب رکھا،انہوں نے نواز شریف کو بلاکر منظر سے ہٹا نے کیساتھ پھنسا بھی دیا گیا ہے۔

اہم( ن) لیگی رہنمائوں کو ایئرپورٹ داخلے سے کسی نے نہیں روکنا تھا،یہ نواز شریف اور مریم کے خلاف سازش ہوئی ہے ،کم از کم دس لوگ ایئرپورٹ پر نواز شریف سے ہاتھ تو ملا لیتے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی، وزیراعظم آزاد کشمیر کہاں رہ گئے تھے ،مشاہد اللہ خان کو ایئرپورٹ تک پہنچنے پر داد دیتا ہوں ،خواجہ سعدرفیق لوہے کے چنے چبانے والاغائب،نظر ہی نہیں آیا،(ن) لیگ نے نواز شریف کو بلا کر منظر سے ہٹا دیا ہے،جیل سے سیاسی معاملات میں نواز شریف کا کردار کم ہو گا، ضمانت ہو بھی جائے تو مریم نواز باپ کے بغیر کچھ نہیں کر سکتی ،پیپلز پارٹی کی قیادت ایسے مواقعوں پر آگے ہوتی تھی ،نواز شریف اور مریم نواز کو بلا کر ان کی پیٹ میں چھرا گھونپا گیا ہے،نواز شریف کے ساتھ سراج الدولہ والا سلوک ہوا ہے ، میر صادق کی طرح سلوک کیا گیا ،اتنادھوکا اپنی سیاسی تاریخ میں کبھی نہیں دیکھاجونوازشریف یامریم کیساتھ دیکھا،نواز شریف اور مریم کے خلاف سوچی سمجھی سازش ہوئی ہے۔