امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت،12روسی فوجی اہلکاروں پر فرد جرم عائد

ہفتہ 14 جولائی 2018 17:59

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) وفاقی جیوری نے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت پر12 روسی فوجی اہلکاروں پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق وفاقی جیوری نے 2016 کے صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹ انتخابی کمپیوٹروں کو ہیک کرنے کی سازش میں 12 روسی فوجی اہلکاروں کے خلاف فرد جرم عائد کر دی ہے، جس کی بنیاد روسی مداخلت سے متعلق خصوصی کونسل کی تفتیش میں سامنے آنے والے تازہ الزامات ہیں۔

(جاری ہے)

انتیس صفحات پر مشتمل دستاویز میں الزام لگایا گیا ہے کہ روسی کارندوں نے 2016 کے انتخابات میں دو طرح سے مداخلت کی؛ جن میں کلنٹن کی صدارتی انتخابی مہم سے وابستہ رضاکاروں اور ملازمین کے اِی میل اکانٹس، جن میں چئرمین بھی شامل ہیں، کو ہیک کرنا اور مواد کو عام پبلک میں افشاں کرنا شامل تھا۔روس کی مداخلت کے معاملے پر سینٹ پیٹرز کے ایک فارم میں قائم انٹرنیٹ رسرچ ایجنسی کے سماجی میڈیا پر اثر و رسوخ کا نمایاں فائدہ اٹھایا گیا۔فروری میں، ایک گرینڈ جیوری نے اس ادارے کے ملازمین اور مالیاتی پشت پناہی والی کمپنی کے 12 اہلکاروں پر فرد جرم عائد کی تھی۔اسپیشل کونسل، رابرٹ موئلر اور معاون اٹارنی جنرل راڈ روزنسٹائن نے جمعے تک تازہ الزامات عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔