جھارکھنڈ سے کیرالا جانیوالی ٹرین سے 108بچے بازیاب

ہفتہ 14 جولائی 2018 18:06

دھنباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) ممبئی جانیوالی ٹرین سے 26لڑکیاں بازیاب کرانے کے واقعہ کے ابھی 10دن بھی نہیں گزرے کہ بوکار ریلوے اسٹیشن سی87لڑکے اور رانچی اسٹیشن سے 21بچوں کو مبینہ اسمگلروں کے چنگل سے آزاد کرایا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کے اعلیٰ افسرکارتک ایس نے بتایا کہ کیرالا جانیوالی ٹرین کی بوگی میں سفر کرنیوالے انسانی اسمگلر کے قبضے رانچی ریلوے اسٹیشن پر رات ساڑھے 3بجے بچوں کو بازیاب کرانے میں کامیابی ملی۔

(جاری ہے)

ٹرین سے اتنی بڑی تعداد میں بچوں کی بازیابی کا یہ پہلا واقعہ ہے۔بچوں کے ساتھ سفر کرنیوالے 6افرادنے دعوی کیا کہ وہ بچوں کو جام تاڑا ضلع سے تلنگانہ کے ایک مدرسے میں لے جارہے تھے ۔ تاہم وہ اس سلسلے میں کسی قسم کی دستاویز پیش کرنے میں ناکام رہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا۔واضح ہو کہ 5جولائی کو بھی ایک ٹرین کے مسافر نے انتظامیہ کو بچیوں کے بارے میں اطلاع دی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے مظفر پور باندہ اودھ ایکسپریس سے 26نابالغ لڑکیاں بازیاب کرائی گئی تھیں ۔

متعلقہ عنوان :