Live Updates

شہباز شریف نے نواز شریف اورمر یم نواز کے جیل ٹرائل کوکھلی ناانصافی قرار دیا،ملک گیر احتجاج کی کال دینے کا اعلان

جیل میں تو دہشت گردوں کا ٹرائل ہوتا ہے ‘بہت جلد پورے پاکستان میں سیاہ پٹیاں بندھ کر پر امن احتجاج کی کال دوں گا، الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو نتائج قبول نہیں کریں گے‘ تمام سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرکے لائحہ عمل تیار کریں گے، خطرات کے سائے بڑھتے جارہے ہیں، اب تو پی پی بھی چلا اٹھی کہ معاملات خراب ہورہے ہیں اور الیکشن کا تقدس پامال ہورہا ہے، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو اگر ہمارے کارکنوں کے خلاف کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں تو انکا شکر یہ اداکر تاہوں، ہم سب نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نا ہے، لندن کے کمرے میں بیٹھ کر افواج پاکستان پر تنقید کر نیوالے عمران خان پوری قوم آپ کا اصل چہرہ جانتی ہے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کا پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 14 جولائی 2018 18:38

شہباز شریف نے نواز شریف اورمر یم نواز کے جیل ٹرائل کوکھلی ناانصافی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف اورمر یم نواز کے جیل ٹرائل کوکھلی ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں تو دہشت گردوں کا ٹرائل ہوتا ہے ‘بہت جلد پورے پاکستان میں سیاہ پٹیاں بندھ کر پر امن احتجاج کی کال دوں گا‘ الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو نتائج قبول نہیں کریں گے‘ تمام سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرکے لائحہ عمل تیار کریں گے خطرات کے سائے بڑھتے جارہے ہیں، اب تو پی پی پی بھی چلا اٹھی ہے، اس نے بھی کہہ دیا معاملات خراب ہورہے ہیں اور الیکشن کا تقدس پامال ہورہا ہے‘پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو اگر ہمارے کارکنوں کے خلاف کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں تو انکا شکر یہ اداکر تاہوں ہم سب نے ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نا ہے ‘لندن کے کمرے میں بیٹھ کر افواج پاکستان پر تنقید کر نیوالے عمران خان پوری قوم آپ کا اصل چہرہ جانتی ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اگر دھاندلی ہوئی اور شفاف الیکشن نہ ہوئے تو نتائج قبول نہیں کریں گے، تمام سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرکے لائحہ عمل تیار کریں گے، خطرات کے سائے بڑھتے جارہے ہیں، اب تو پی پی پی بھی چلا اٹھی ہے، اس نے بھی کہہ دیا معاملات خراب ہورہے ہیں اور الیکشن کا تقدس پامال ہورہا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ نگراں حکومت نے خوف کی صورتحال پیدا کردی ہے، نواز شریف کے استقبال کے لیے جانے والے سیکڑوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا، کنٹینروں سے سڑکیں بند اور ناکے لگاکر دیگر شہروں سے آنے والے قافلوں کو روکا گیا، پولیس کے مظالم و زیادتیوں پر شدید غم و غصہ ہے تاہم قانون جلد حرکت میں آئے گا اور زیادتیاں کرنے والوں کو سزا ملے گی، کارکنوں پر تشدد کرنیوالے ایک دن انصاف کے کٹہرے میں کھڑے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے نہ صرف بلااشتعال ہمارے ہزاروں کارکنوں اور عام لوگوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی، بلکہ الٹا پوری اعلی قیادت کے خلاف مقدمے درج کردیے گئے جن میں دہشت گردی کی دفعات بھی لگادی گئیں، جلد ملک گیر یوم سیاہ کی کال دوں گا، پورے ملک میں ہمارے انتخابی جلسوں اور دفاتر میں سیاہ پٹیاں باندھیں جائیں گی اور پرامن احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کا جیل میں ٹرائل انصاف کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، جیل میں دہشت گردوں کا ٹرائل ہوتا ہے، ہمارے خلاف مشرف دور میں بھی ٹرائل جیل میں نہیں کیا گیا، قائد کے دفاع کے لیے تمام قانونی و سیاسی ذرائع بروئے کار لائیں گے اور انصاف کا دروازہ بات بار کھٹکٹائیں گے، یہ کسی کا ہم پر احسان نہیں ہوگا بلکہ ہمارا حق ہے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ چیرمین نیب بتائیں یہاں پر اچھا کام بھی ہوا ہے، کئی سو ارب روپے کی کرپشن کرنے والوں کو کسی نے نہیں پوچھا، جو لوگ سرتاپا کرپشن میں ڈوبے ہیں انہیں نیب سمیت کوئی پوچھنے کو تیار نہیں، نیب کے نشانے پر صرف مسلم لیگ (ن)ہے، چیئرمین نیب حقائق کی بنیادوں پرکرپشن کے کیسز میں تحقیقات کریں ، جہاں پر بچت کی گئی اچھا کام کیا نیب وہ بھی بتائے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کے خلاف کی جانے والی کارروائیاں بند کراتے ہوئے صاف شفاف الیکشن کیلئے اقدامات کرے، نگراں حکومت اور نیب کے حالیہ اقدامات کا نوٹس لیا جائے، نگراں حکومت کے اقدامات سے الیکشن کے داغدار ہونے کا امکان بڑھ گیا، سپریم کورٹ نوٹس لے ایسا نہ ہو دیر ہوجائے، الیکشن کمیشن کا بھرم ختم ہوجائے اور انتخابات سے عوام کا اعتماد ختم ہوجائے۔

شہباز شریف نے چیرمین پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلے ہی مجھے خطرناک آدمی قرار دے چکے ہیں، ان کی بدقسمتی ہے انہیں ہر بات 10 سال بعد پتہ چلتی ہے، انہیں پہلے پتہ ہوتا تو نواز شریف کے خلاف نہیں بلکہ میرے خلاف محاذ بناتے، جھوٹے اور بہتان خان کی اپنی پارٹی میں کرپٹ لوگ بیٹھے ہیں، بدترین خائن عمران خان کی پارٹی میں بیٹھے ہیں جن کے خلاف نیب مقدمات چل رہے ہیں اور اربوں کھربوں کی کرپشن کے الزامات ہیں، عمران خان وہی شخص ہیں جو لندن میں بیٹھ کر افواج پاکستان پر دشنام طرازی کرتے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات