9رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئر مینز انفرادی اور ٹیم سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے بھارت روانہ ہوگئی

ہفتہ 14 جولائی 2018 18:41

9رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئر مینز انفرادی اور ٹیم سکوائش چیمپئن شپ میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) 9 رکنی قومی ٹیم ورلڈ جونیئر مینز انفرادی اور ٹیم سکوائش چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے ہفتہ کو بھارت روانہ ہوگئی۔ پاکستان سکوائش فیڈریشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق چیمپئن شپ 18 سے 29 جولائی تک بھارت کے شہر چنائی میں کھیلی جائے گی جس میں 6 کھلاڑی اور تین افیشلز پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں میں عباس زیب، عزیر رشید، حارث قاسم، عزیر شوکت، اسد اور فرہان ہاشمی شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں یاسین خان اور فضل شاہ کوچز جبکہ منور زمان بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں۔ منتحب شدہ کھلاڑیوں نے پاک نیوی روشن خان جہانگیر خان سکوائش کمپلیکس میں ایک ہفتہ جہانگیر خان کی زیر نگرانی تربیت حاصل کی۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ایونٹ میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی حاصل کرے گی۔