ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر،الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی میں اضافہ، دیواروں پر خار دار تاریںلگا دی گئیں

ہفتہ 14 جولائی 2018 19:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر کے باعث الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سیکیورٹی کیلئے غیر معمولی انتظامات کرتے ہوئے دیواروں پر خار دار تاریں لگا دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں انتخابی کارنر میٹنگز میں بم دھماکوں کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور اور بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سراج رئیسانی کی سینکڑوں کارکنوں سمیت شہادت کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے بیرونی دیواروں پر خاردار میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی بیرونی دیواروں پر رنگ وائرز کی دو لہریں لگا دیں گئیں ہیں۔ دہشتگردی کے واقعات کے بعد چیف الیکشن کمشنر کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔