حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ پانچ روز میں کرنے کے لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ اپیل دائر کردی

ہفتہ 14 جولائی 2018 19:30

حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ پانچ روز میں کرنے کے لاہور ہائیکورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے ایفی ڈرین کیس کا فیصلہ پانچ روز میں کرنے کے لاہور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ اپیل دائر کردی ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز حنیف عباسی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل میں موقف اختیارکیا گیا کہ لاہورہائیکورٹ نے غیر متعلقہ فریق کی درخواست پر حکم دیا،ہائیکورٹ نے پابندی شدہ شخص کی درخواست پر ایک روزمیں رجسڑار کے اعتراضات ختم کر دیئے ،ہنگامی نوعیت نہ ہونے کے باعث بھی لاہور ہائیکورٹ نے کیس کو چھٹیوں میں سنا، ٹرائل کورٹ نے کیس کو حتمی دلائل کیلئے دو اگست تاریخ مقرر کی ، دو اگست کی تاریخ پر کسی فریق نے اعتراض نہیں کیا درخواست گزار 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں بطور امیدوار حصہ لے رہا ہے ، فیصلے سے درخواست گزار کی انتخابی مہم متاثر ہو گی مہائیکورٹ نے کیس 16 جولائی کو مقرر کر کے 5 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے اپیل میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ کیس کو 16 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر کیحتمی فیصلے تک ہائیکورٹ فیصلہ پر حکم امنتاع دے۔