فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا مستونگ دھماکے پر شدید دکھ و افسوس کا اظہار

ہفتہ 14 جولائی 2018 19:45

فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا مستونگ دھماکے پر شدید دکھ ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2018ء) فیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ا یگزیکٹو ممبر و چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کسٹم انیڈ ڈرائی پورٹ حاجی محمد اصغر نے مستونگ دھماکے میں ایک سو پچاس سے زائد بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کے واقعات کاہوناانتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔

صوبائی نگران حکومتیں اور قانون نافذ کرنے والے تما م ادارے امیدواروں کو تحفظ فراہم کریں ، ملک اس وقت خطرناک صورتحال کا شکار ہے تمام اداروں ،سیاست دانوںتاجروں اور مذہبی رہنما ئوں کو مل کر ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرہوگا، دہشتگردی کیخلاف عوام اور فوج متحد ہیں ملک دشمن عناصر پاکستان میں امن کے در پے ہیں جس کیلئے پوری قوم کو متحد ہوکر پاک فوج کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکیں ۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کی نام نہاد جنگ میں پاکستان کے عوام نے لازوال قربانیاں دیں ہیں اور ملکی معیشت کو سوا سو ارب ڈالر کا ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑا ۔مگر اس کے باوجوددنیا پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرنے سے قاصر ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور عوام ریلیاں وغیرہ نکال رہے ہیں جس کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پڑتے ہیں امیدواروں کو چاہیئے کہ وہ ریلیاں وغیرہ نکالنے سے قبل انتظامیہ کو مطلع کریں تاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کا دشمنوں کے مقابلے میں پیچھے نہ ہٹنے کا عزم اس بات کی دلیل ہے کہ پاک فوج پوری طرح الرٹ ہے اور دشمن کے ارادے خاک میں ملانے کیلئے ہر وقت تیار ہے۔