مون سون میں ممکنہ بارشوں اور سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ، ضلعی کمشنر آصف اقبال کی ہدایت

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:03

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2018ء) ڈویژنل کمشنر آصف اقبال نے ہدایت کی ہے کہ موجودہ مون سون موسم کے دوران ممکنہ شدید بارشوں کے باعث شہری علاقوں سے بارشی پانی کے فوری نکاس کے لئے تمام ضروری انتظامات چوکس رکھیں اور مونسپل کارپوریشن،واسا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر محکموں کی کار کردگی واضح نظر آنی چاہیے۔انہوں نے یہ بات ایک ریویو اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی جس میں بارشوں کے دوران واسا سمیت دیگرمحکموں کی تیاریوں کاجائزہ لیا گیا ۔

ڈپٹی کمشنر سید احمد فواد،ایم ڈی واسا چوہدری فقیر محمد،ایم ڈی فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل عماد اقبال گل،ڈی ایم ڈی واسا وسیم ہاشمی،چیف انجیئرایف ڈی اے اصغر علی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر نوید افتخار،ایکسئین عمیر لطیف اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈویژنل کمشنرنے کہا کہ بارشوں کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کے لئے فلڈ کنٹرول پلان میں نرمی نہیں ہونی چاہیے اور ضروری مشینری نشیبی علاقوں کے قریب متعین رکھیں تاکہ آپریشن میں تاخیر نہ ہو ۔

انہوں نے واسا اور میونسپل کارپوریشن کو آپس میں کوآرڈینیشن یقینی بنانے کی تاکید کی اور کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ اور ان کی شکایات کا موقع پر ہی ازالہ ہونا چاہیے۔اجلاس کے دوران واسا،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،میونسپل کارپوریشن اوردیگر محکموں کے افسران نے اپنے اپنے فلڈ کنٹرول پلان پر بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :