بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام سراج رئیسانی سمیت

100سے زائد افراد کی شہادت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:26

خاران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام مستونگ میں پارٹی کے نامزد امیدوار باپ نوابزادہ سراج رئیسانی کے انتخابی جلسہ پر خود کش حملے اور نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 100 سے زائد افراد کی شہادت کیخلاف پریس کلب خاران کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڑز اور بینرز آٹھا رکھے جن پر نوابزادہ سراج رئیسانی کی شہادت کے خلاف نعرے درج تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرہ سے پارٹی رہنما میر نور الدین نوشیروانی اور اسٹوڈنٹس ونگ کے اجمل خان نے خطاب کے ہوئے مستونگ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بزدلانہ واقعات سے مرعوب نہیں ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنمائوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کا مقصد بلوچستان عوامی پارٹی کو جمہوری عمل سے روکنا ہے جو بلوچستان کے عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہے ان رہنماوں نے صوبائی و وفاقی حکومت سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماوں کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔