Live Updates

صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ،عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے عمران کو لبیک کہا

صوابی میں ہزاروں کارکنان نے جلسے میں شرکت کر کے تحریک انصاف کے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 جولائی 2018 19:35

صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ،عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ..
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جولائی 2018ء) :صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کا تاریخی جلسہ ،عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے عمران کو لبیک کہا۔ صوابی میں ہزاروں کارکنان نے جلسے میں شرکت کر کے تحریک انصاف کے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے دن جیسے جیسے قریب آ رہے ہیں، ویسے ویسے سیاسی جماعتوں کی جانب سے جلسے جلوسوں کا بھرپور انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اسی سلسلے جمعرات کے روز تحریک انصاف نے خیبرپختونخواہ کے شہر کوہاٹ میں جلسہ عام کا انعقاد کیا۔ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے جلسہ عام سے خصوصی خطاب کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ کی سابق حکمراں جماعت صوابی میں متاثر کن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

جلسے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور پنڈال مکمل طور پر لوگوں سے بھر گیا۔

اس موقع پر جب جلسہ گاہ کے فضائی مناظر دکھائے گئے تو لوگوں کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر تھا جو کپتان کا خطاب سننے کے لیے بے چین تھا۔ اس حوالے سے کھلاڑیوں میں ایک خاص قسم کا جوش و جذبہ پایا جارہا تھا۔
صوابی میں اتنی بڑی تعداد میں کارکنان کا صوابی جلسے میں اکٹھا ہو جانے کو تحریک انصاف کی ایک بہت بڑی کامیابی سمجھا جارہا ہے۔

صوابی کے ووٹرز کی اتنی بڑی تعداد نے اس شہر سے تحریک انصاف کی فتح کا نقارہ بجا دیا۔
اس موقع پر عمران خان نے بھی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ زرداری اور ان کی بہن نے 35ارب کا حساب دینا ہے،شہبازشریف کیلئے اچھی خبرنہیں، آپ کوبھی اڈیالہ جانا ہے،کل سڑکوں پرسناٹا تھا،ڈرپوک شہبازشریف گاڑی کے اندر چھپا رہا،مجھے کہا گیا جان کوخطرہ ہے جلسے نہ کریں، باہربیٹھی قوتیں الیکشن کوملتوی کروانا چاہتی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات