جمی مرے اور آزارینکا ومبلڈن اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:37

جمی مرے اور آزارینکا ومبلڈن اوپن ٹینس مکسڈ ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) برطانیہ کے جمی مرے اور ان کی بیلاروس کی جوڑی دار وکٹوریہ آزارینکا سال کے تیسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن مکسڈ ڈبلز فائنل میں پہنچ گئیں۔

(جاری ہے)

لندن میں جاری میگا ایونٹ میں کھیلے گئے مکسڈ ڈبلز سیمی فائنل میں جمی مرے اور آزارینکا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جے کلارک اور ہیرٹ ڈارٹ پر مشتمل برطانوی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، جمی مرے اور آزارینکا کو فیصلہ کن معرکے میں آج اتوار کو اینڈرس پیا اور ملیشار کا چیلنج درپیش ہو گا، پیا اور ملیشار نے سیمی فائنل میں مارک وینس اور سریبوٹنک کو شکست فاش سے دوچار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :