ڈیل سٹین مشترکہ طور پر جنوبی افریقہ کے کامیاب ترین ٹیسٹ بائولر بن گئے

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:37

ڈیل سٹین مشترکہ طور پر جنوبی افریقہ کے کامیاب ترین ٹیسٹ بائولر بن گئے
گال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) سٹار فاسٹ بائولر ڈیل سٹین نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن بائولر شان پولاک کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، اسطرح وہ مشترکہ طور پر جنوبی افریقہ کے کامیاب ترین ٹیسٹ بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ایک وکٹ لیکر پولاک کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر کے یہ اعزاز حاصل کیا، سٹین اور پولاک 421 وکٹیں لیکر ہم پلہ ہو گئے ہیں، سٹین کے پاس سری لنکا کے خلاف شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کا کامیاب ترین بائولر بننے کا سنہری موقع ہے اور انہیں ہدف کے حصول کیلئے صرف ایک وکٹ درکار ہیں۔