Live Updates

نوشہرہ‘ پاکستان کے عوام عام انتخابات میں تحریک انصاف کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔پرویز خٹک

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:37

نوشہرہ‘ پاکستان کے عوام عام انتخابات میں تحریک انصاف کو بھاری اکثریت ..
نوشہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواو امیدوار حلقہ این اے 25 پی کی61-64 پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پہلی بار ملکی دولت واپس پاکستان لانے اور اس کوعوام پر خرچ کرنے کی بات کرکے حقیقی معانوں میں عوامی راج قائم کرنے کاآغاز کردیا‘ پاکستان کے عوام2018 کے عام انتخابات میں نظام کی تبدیلی کے لیے تحریک انصاف کو ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے اور عمران خان کو وزیر اعظم بنا کر ملک کی تقدیر بدلیں گے‘پاکستان تحریک انصاف کے منشور پر من وعن عمل کرکے عوام کو خوشحال، ملک کو معاشی لحاظ مضبوط اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کریںگے‘قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا اور عمران خان پاکستان کو بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں‘ہمارے مخالفین ملکر بھی تحریک انصاف کامقابلہ نہیں کرسکتے‘تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی جس پر عوام کا اعتماد روز بروز بڑھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ کوٹ ، سپین خاک، خدڑیزئی پبی، خٹک کالونی شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر پیر سباق میں اے این پی کے رہنما تراب خان، حاجی امین ، نوشہرہ کلاں میں شاہ زمان ، شیر زمان، ڈھیری کٹی خیل میں پی پی پی کے صوبائی رہنما خالد خان اف ڈھیر ی کٹی خیل،نیشنل کالونی میں مسلم لیگ (ن )کے راج علی کی اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

پرویز خا ن خٹک نے کہا کہ آج عوام کا ٹھاٹے مارتا ہوا سمندراس بات کا بعین ثبوت ہے کہ عوام اور نوجوان تحریک انصاف کو نظام کی تبدیلی کا موقع دینا چاہتے ہیں‘ عوام نے 2013 کے انتخابات میں خیبرپختونخوا میں پی ٹی ائی کوووٹ دیا‘ 2018 کے عام انتخابات میں بھی عوام تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ تحریک انصاف آنے والے انتخابات میں نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ چاروں صوبوںاور وفاق میں حکومت بنائے گی۔ اور عمران خان ہی اس ملک کے وزیر اعظم ہوں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات