سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، آرمی چیف ، وزیراعلی بلوچستان سمیت اعلی شخصیات کی شرکت

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:44

سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، آرمی چیف ، وزیراعلی بلوچستان ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) مستونگ میں ہونیوالے خود کش دھماکے میں شہید ہونیوالے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سراج رئیسانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔سراج رئیسانی کی نماز جنازہ کوئٹہ کے موسیٰ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، نگران وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ اور صوبائی وزراء ،نواب اسلم رئیسانی، نوابزادہ لشکری رئیسانی، آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم، آئی جی پولیس بلوچستان اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔