Live Updates

ملک میں ہونے والے بم دھماکے بیرونی سازش ہیں، عمران خان

پاکستان میں بیٹھی ہوئی کچھ قوتیں بیرونی قوتوں کا ساتھ دے رہی ہیں ،کچھ لوگ چاہتے ہیں پاکستان میں فساد ہو اور الیکشن میں لوگ نہ نکلیں، یہ لوگ پاکستان کو آگے بڑھتا دیکھنا نہیںچاہتے،نیب نے نوازشریف کے بچوں سے پوچھا کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا تو جواب ملا کہ ہم برطانیہ کے شہری ہیں ،ا یف آئی اے نے 35ارب ڈالر کا گھپلا نکالا ہے جن کے پیچھے آصف زرداری اور ان کی بہن کا ہاتھ ہے، آصف زرداری بمبینو سنیما کے ٹکٹ بیچتے تھے ، ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آگیا ،جو حکومت بھی جاتی ہے وہ خالی خزانہ اور مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر جاتی ہے ، دس برسوں میں پاکستان کا قرضہ 6ہزار ارب سے 27ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ،نوازشریف بھولے میں لندن سے پاکستان واپس آگئے، شہباز شریف نے اپنے بھائی نوازشریف کے ساتھ بڑی گیم کی ہے، لاکھوں لوگو ں کی جانب سے استقبال کی باتیں ، پہنچا تو ایئرپورٹ پر سناٹا تھا، انتخابا ت کے بعد شہباز شریف کے جیل جانے کی باری ہے ،25جولائی کوکرپٹ سیاستدانوں کو شکست دیں گے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا صوابی میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:48

ملک میں ہونے والے بم دھماکے بیرونی سازش ہیں، عمران خان
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ ملک میں ہونے والے بم دھماکے بیرونی سازش ہیں جن کے سہولت کار پاکستان میں ہیں ، پاکستان میں بیٹھی ہوئی کچھ قوتیں بیرونی قوتوں کا ساتھ دے رہی ہیں، کچھ لوگ چاہتے ہیں پاکستان میں فساد ہو اور الیکشن میں لوگ نہ نکلیں ،یہ لوگ پاکستان کو آگے بڑھنے نہیں دیکھنا چاہتے، نیب نے نوازشریف کے بچوں سے پوچھا کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم برطانیہ کے شہری ہیں ،جب کسی سیاستدان کو خود کو مشکل پیش آتی ہے توپھر سرحد پر کشیدگی بڑھ جاتی ہے اور ملک میں حالات خراب ہوتے ہیں ،ا یف آئی اے نے 35ارب ڈالر کا گھپلا نکالا ہے جن کے پیچھے آصف زرداری اور ان کی بہن کا ہاتھ ہے ، آصف زرداری بمبینو سنیما کے ٹکٹ بیچتے تھے ، ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آگیا ،جو حکومت بھی جاتی ہے وہ خالی خزانہ اور مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر جاتی ہے ، دس برسوں میں پاکستان کا قرضہ 6ہزار ارب سے 27ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ،نوازشریف بھولے ہیں جو لندن سے پاکستان واپس آگئے ،انہیں واپس آنے کیلئے کس نے کہا تھا ، شہباز شریف نے اپنے بھائی نوازشریف کے ساتھ بڑی گیم کی ہے،نوازشریف کو کہا گیا کہ آپ واپس آجائیں لاکھوں لوگ آپ کو لینے ایئرپورٹ پر آئیں گے لیکن نوازشریف کی وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر سناٹا تھا، شہباز شریف بھی جیل جائیں گے ، انتخابات کے بعد اس کی باری ہے،25جولائی کے انتخابات فیصلہ کن انتخابات ہوں گے جس میں ہم کرپٹ سیاستدانوں کو شکست دیں گے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو صوابی میں گوہاٹی اسٹیڈیم کے مقام پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نو اب سراج رئیسانی محب وطن پاکستانی تھے،ملک میں ہونے والے بم دھماکے بیرونی سازش ہیں جن کے سہولت کار پاکستان میں ہیں ، یہ لوگ پاکستان کو آگے بڑھنے نہیں دیکھنا چاہتے ،جب ایک سیاستدان مشکل میں ہوتا ہے تو سرحد پر کشیدگی بڑھ جاتی ہے اور ملک میں حالات خراب ہوتے ہیں ،عوام اس شخص کو ووٹ نہ ڈالیں جن کی جائیدادیں ملک سے باہر ہوں ، ایسا شخص پاکستان کے مستقبل کی کیا فکر کرے گا ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کہا گیا آپ کی جان کو خطرہ ہے، اگر میری جان کو خطرہ ہے تو کیا بنی گالہ جا کر بیٹھ جائوں ، نوازشریف کے بچوں کی کمپنیوں میں 300ارب روپیہ پڑا ہے ، نیب نے نوازشریف کے بچوں سے پوچھا کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ہم برطانیہ کے شہری ہیں ،ا یف آئی اے نے 35ارب ڈالر کا گھپلا نکالا ہے جن کے پیچھے آصف زرداری اور ان کی بہن کا ہاتھ ہے ، آصف زرداری بمبینو سیمنا کے ٹکٹ بیچتے تھے ، ان کے پاس اتنا پیسہ کہاں سے آگیا ، جن لوگوں کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں ہے وہ کیسے عوام کا درد محسوس کر سکتے ہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ میرا کوئی پیسہ ملک سے باہر نہیں ہے ، کچھ لیڈر چاہتے ہیں کہ ملک کو نقصان ہو، جو حکومت بھی جاتی ہے وہ خالی خزانہ اور مولانا فضل الرحمان کو چھوڑ کر جاتی ہے ، دس برسوں میں پاکستان کا قرضہ 6ہزار ارب سے 27ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ، سفارشیوں کو ملک کے اداروں میں بٹھایا گیا ، 2008میں بجلی کا فی یونٹ 2روپے 13پیسے تھی جبکہ آج2018میں 9روپے 86پیسے فی یونٹ ہوگئی ہے ، آٹا 13روپے کلو سے 45روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے اسے کرپشن کہتے ہیں ،یہ کرپشن قوم کو غریب کرتی ہے ، اسی طرح گیس ،دودھ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے نوازشریف سے بڑی گیم کی ہے،نوازشریف کو کہا گیا کہ آپ واپس آجائیں لاکھوں لوگ آپ کو لینے ایئرپورٹ پر آئیں گے لیکن نوازشریف کی وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر سناٹا تھا، 20کروڑ عوام میں سے چار ہزار لوگ باہر نکلے ، شہباز شریف خود گاڑی میں چھپے ہوئے تھے ، شہباز شریف کے خلاف 56کمپنیوں کے 56مقدمات آرہے ہیں ، شہباز شریف بھی جیل جائیں گے ، انتخابات کے بعد شہباز شریف کی باری ہے ۔

عمران خان نے کہ اکہ جو لوگ نوازشریف کے استقبال کیلئے گئے کیا ان میں اچھے اور برے کی تمیز ہے ، کیا آپ میں شرم اور غیرت ہے کہ آپ ایک مجرم کو لینے جا رہے ہیں ، آج ڈھائی کروڑ بچہ اسکول سے باہر ہے ،انہوں نے ملک کو مقروض کردیا ہے ، ہمیں قرضہ اور امداد لینی پڑتی ہے ، اے این پی اور فضل الرحمان نوازشریف کے ساتھ بیٹھے تھے اس لئے وہ بھی ملک میں معاشی استحکام کی ذمہ دار ہیں ، ایم ایم اے جب اقتدار میں تھے تو انہوں نے کون سے اسلام کیلئے کام کیا ہم نے اسکولوں میں قرآن مجید ترجمہ کے ساتھ پڑھانا شروع کیا، ہم نے سود اور جہیز کا خاتمہ کیا ، ہم نے ڈرون حملوں کی مخالفت کی ۔

عمران خان نے کہا کہ آپ نے آزاد امیدوار کو نہیں بلکہ بلے کو ووٹ دینا ہے ، آزاد امیدوار بیٹھ جائیں آپ الیکشن میں ووٹ توڑیں گے ، 25جولائی کے انتخابات فیصلہ کن انتخابات ہوں گے جس میں ہم کرپٹ سیاستدانوں کو شکست دیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات