بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو پورا کرنا چاہتا ہوں ، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کارکنوں سے خطاب

ہفتہ 14 جولائی 2018 20:48

بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو پورا کرنا چاہتا ہوں ، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ..
مالاکنڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں محترمہ بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو پورا کرنا چاہتا ہوں ، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ مستونگ دھماکے کی وجہ سے سیاسی سرگرمیوں کو دو روز کیلئے معطل کیا ، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے ، میں محترمہ بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو پورا کرنا چاہتا ہوں ، الیکشن کے بعد عوام کے مسائل حل کروں گا ، مالاکنڈ کیساتھ سیاسی نہیں قریبی رشتہ ہے ۔