جلن سے اعتزاز احسن کی آنکھ میں ککرے پڑگئے ہیں،خواجہ سعد رفیق

نوازشریف کے استقبال کیلئے نکلنے والی ریلی میں شروع سے آخر تک ساتھ رہا ،ججوں کی بحالی تحریک میں نواز شریف کے سڑکوں پر نہ آنے تک اعتزاز احسن اپنے گھر میں دبکے رہے تھے ، بیان پر ردعمل

ہفتہ 14 جولائی 2018 21:00

جلن سے اعتزاز احسن کی آنکھ میں ککرے پڑگئے ہیں،خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ جلن سے اعتزاز احسن کی آنکھ میں ککرے پڑگئے ہیں، نوازشریف کے استقبال کیلئے نکلنے والی ریلی میں شروع سے آخر تک ساتھ رہا ،ججوں کی بحالی تحریک میں نواز شریف کے سڑکوں پر نہ آنے تک اعتزاز احسن اپنے گھر میں دبکے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اعتراز احسن کی طرف سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی طرف سے نوازشریف اور مریم نواز کو دھوکہ دینے کے بیان پر سعد رفیق نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جلن سے اعتزاز احسن کی آنکھ میں ککرے پڑگئے ہیں،نوازشریف کے استقبال کیلئے نکلنے والی ریلی میں شروع سے آخر تک ساتھ رہا ۔انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی تحریک میں اعتزاز احسن اپنے گھر میں دبکے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ججوں کی بحالی کی تحریک میں جب تک نواز شریف سڑکوں پر نہیں آئے اعتزاز احسن اپنے گھر سے باہر نہیں نکلے ۔