گزشتہ روز مریم نواز کی گرفتاری پر خاتون اینکر کے پھوٹ پھوٹ کر رو دینے کا انکشاف
عینی شاہدین کے مطابق جب مریم نواز کو گرفتار کیا گیا توایک خاتون اینکر زار و قطار رو دیں، یہ وہی خاتون صحافی ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ مریم نواز انہیں وٹس ایپ پر پیغامات بھجواتی ہیں: صحافی صدیق جان
محمد علی ہفتہ 14 جولائی 2018 20:26
(جاری ہے)
تاہم صدیق جان نے ان خاتون صحافی کا نام نہیں بتایا۔
واضح رہے کہ جمعہ کو نواز شریف اور مریم نواز کے طیارے نے لاہور ایئرپورٹ پر 8بج کر 47منٹس پر لینڈ کیا جس کے بعد نیب ٹیم اور رینجرز اہلکاروں نے طیارے میں داخل ہوکر انہیں تقریباًنو بجکر پندرہ منٹ پر انہیں گرفتار کیا،نواز شریف کو رینجرز اہلکاروں نے حراست میں لیا جب کہ مریم نواز کو خواتین اہلکاروں نے گرفتار کیا ، نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری امیگریشن کے بعد عمل میں لائی گئی۔ نیب کی 16رکنی ٹیم ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کی سربراہی میں انہیں گرفتار کرنے کیلئے پہلے سے ایئرپورٹ پر موجود تھی، امیگریشن کی نگرانی کیلئے ڈائریکٹر ایف آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ ان کو گھیرے میں لے کر ان کا پاسپورٹ بھی لے لیاگیا ، طیارے میں نواز شریف کے ساتھ مسلم لیک (ن) کے دیگر رہنما سمیت عالمی میڈیا سی این این اور بی بی سی کے حکام بھی ساتھ موجود تھے۔ ایئرپورٹ کے گردونواح میں سخت سیکیورٹی انتظامات کیلئے گئے اور ایئرپورٹ کو رینجرز نے اپنے کنٹرول میں لے رکھا تھا۔ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر سینئر رہنما بھی اپنے اپنے علاقوں سے ریلیاں لے کر نوازشریف کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر پہنچنا چاہتے تھے مگر سخت سیکیورٹی انتظامات اور جگہ جگہ کنٹینرز لگے ہونے کی وجہ سے بہت کم تعداد میں لوگ ایئرپورٹ تک پہنچ سکے ۔ دن بھر لاہور جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بلاک کردیا گیاتھا ، دن بھر لاہور میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس معطل رہی جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی کئی گھنتوں تک بجلی بھی بند کردی گئی تھی ۔ واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نیب عدالت کی جانب سے نوازشریف کو 12سال اور مریم نواز8سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.