راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 02 اشتہاری مجرمان اور 07ملزمان گرفتار

ہفتہ 14 جولائی 2018 21:18

راولپنڈی 14جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2018ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 02 اشتہاری مجرمان اور 07دیگرملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے سے اسلحہ و منشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق ایس پی صدر ڈویژن علی رضا کی خصوصی ہدایت پر کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تھانہ گوجرخان پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی کر کے 02مجرمان اشتہاری سعید اور نعیم کو گرفتار کر لیا جبکہ اشتہاریوں کو پنادہ دینے پر دو ملزمان وقاص الرحمن اور محمد جابر کے خلاف 216ت پ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ۔

پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 04ملزمان شیر خان ، محمد اشرف ، محسن علی اور تنویر حسین کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 52بوتل شراب برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے ،تھانہ نصیر آبادپولیس نے زین سے 01لیٹر شراب ،تھانہ گوجر خان پولیس نے بلال سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے شاہ رخ سے 01عددپستول 30بور ، شعبان سے 01عدد پستول 30بور برآمدکرکے ان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :