کراچی ،گلشن معمار میں رینجرز کی کارروائی ، 4دہشت گرد گرفتار ،ایک عمارت سے گرکر ہلاک
ہلاک اور گرفتار دہشتگروں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، ملزمان سے پستول میگزین اور 25 رانڈ برآمد ہوئے،ترجمان رینجرز
ہفتہ 14 جولائی 2018 21:20
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گلشن معمار سلفیہ کالونی میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجود گی کی اطلاع پرسندھ رینجرز اور اے وی سی سی پولیس نے چھاپہ مارا، ایک دہشت گرد مشرف محسود عرف سیف اللہ نے دوسری منزل کی چھت پرچھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں وہ گر کر شدید زخمی ہو گیا اور اسپتال میں جاکردم توڑ گیا، چھاپے کے دوران ہلاک دہشت گرد کے 4 ساتھیوں احمد نواز محمد عزیز، محمد زعفران اور محمد نور کو حراست میں لے کر قبضے سے 3 کلو بارودی مواد، 2 دستی بم، پرائمر اور 2 رول ڈیٹونیٹنگ تار بھی برآمد کر لیے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ہلاک اور گرفتار دہشتگروں کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے پستول میگزین اور 25 رانڈ برآمد ہوئے، دہشت گردوںکو پولیس کے حوالے کر دیا گیا، ترجمان سندھ رینجرز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک افراد کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن1101 ، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر 03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.