Live Updates

نواز شریف کی جیل میں والدہ سے جذباتی ملاقات

نواز شریف کی والدہ نے روتے ہوئے بیٹے کو گلے سے لگا لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 14 جولائی 2018 20:59

نواز شریف کی جیل میں والدہ سے جذباتی ملاقات
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-14جولائی 2018ء) :نواز شریف کی جیل میں والدہ سے جذباتی ملاقات ہوئی۔ نواز شریف کی والدہ نے روتے ہوئے بیٹے کو گلے سے لگا لیا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کل لاہور ائیر پورٹ سے گرفتار ہو کر اڈیالہ جیل پہنچا دئیے گئے تھے۔اس موقع پر انکی والدہ سے انکی ملاقات متوقع تھی تاہم بعد میں ملاقات نہ کروائی جاسکی ۔جس کے بعد سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے آج اپنی والدہ کے ساتھ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کا فیصلہ کیا۔

سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف خصوصی طیارے سے پی اے ایف بیس سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔اس موقع پر حمزہ شہباز ،سلمان شہباز اور نواز شریف کی والدہ ان کے ہمراہ تھیں ۔اڈیالہ جیل پہنچنے کے بعد شہباز شریف اورانکی والدہ کو جیل سپرٹنڈنٹ کے کمرے میں ٹھہرایا گیا اور انہیں بتایا کہ یہاں انکی ملاقات کروائی جائے گی ،اس کے بعد نواز شریف اور مریم نواز کو اطلاع دی گئی۔

(جاری ہے)

جیل حکام نواز شریف اور مریم نواز کو لے کر سپرٹنڈنٹ کے کمرے میں پہنچے۔نواز شریف نے اپنی والدہ کو دیکھا تو اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔اپنے بیٹے کو جیل میں دیکھ کر والدہ شمیم اختر بھی ضبط قائم نہ رکھ سکیں اور اپنے بیٹے سے لپٹ کر رونے لگیں ۔اس موقع پر نواز شریف نے اپنئ والدہ کو دلاسہ دیا ۔مریم نواز بھی اپنے چچا اور دادی سے ملتے ہوئے جذباتی ہو گئیں۔ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور انکی والدہ ملاقات کے بعد لاہور کے لیے روانہ ہوں گے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات